اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے ناراض راہنما خرم ذیشان نے کہا کہ خواتین کے منتخب ہونے پر خوشی ہے،بلا مقابلہ انتخاب کی روایت ختم ہونی چاہیے۔
روایتی سیاست اور مفادات پر مبنی فیصلوں کے خلاف ہماری آواز بلند رہے گی۔
ہمارا مطالبہ تھا کہ کوئی بھی بلا مقابلہ نہ آئے، الیکشن شفاف اور کھلا ہونا چاہیے۔ میں نے کل بھی واضح کہا تھا، کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گا۔ اگر پارٹی کا فیصلہ بھی ہو، تب بھی میرا اصولی مؤقف نہیں بدلے گا ۔
ان لوگوں سے کیسے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں جن سے بانی بات تک نہیں کرنا چاہتے؟ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر ہمارا مؤقف اصولی ہے، مفاہمت کسی بھی صورت ممکن نہیں۔ ہمارے مطالبات واضح اور اصولی ہیں، الیکشن میں حصہ لینا ہمارا آئینی حق ہے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
الیکشن کا انعقاد چاہتے تھے تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو۔ پی ٹی آئی میں جمہوریت ہے، یہاں ہر فیصلہ بغیر سوال نہیں مانا جاتا۔ پارٹی ڈسپلن الگ چیز ہے، امریت کے نام پر خاموشی قابل قبول نہیں۔
فارم 47 والوں سے بند کمروں میں سیٹوں کی بندر بانٹ قبول نہیں۔
جو صفوں میں چھپے غدار ہیں، وہ سامنے آئیں، ان پر تادیبی کارروائی ہونی چاہیے۔ بلا مقابلہ جتوانے کا کلچر پارٹی اصولوں کے خلاف ہے۔ فارم 47 کا نظام اور روایتی ہتھکنڈے تحریک انصاف کے نظریے سے متصادم ہیں۔
ہماری لڑائی ذاتی نہیں، سسٹم کے خلاف ہے۔ مجھے بھی ٹکٹ ملا تو بلا مقابلہ جتوانے کا عمل قبول نہیں۔ پارٹی جمہوری ہے، ووٹ ضمیر سے ہوگا، اپ سیٹ بھی ممکن ہے۔ بڑے نام نکل گئے، لیکن پی ٹی آئی آج بھی سب سے بڑی جماعت ہے اور ہوگی۔
فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی غلط فیصلے کو مکمل طور پر مسترد کرنا چاہتی ہے۔ کارکنوں کو واضح پیغام دینا ہوگا کہ ہم ایسے فیصلے نہیں مانتے۔ یہ محض علامتی نہیں، ایک مضبوط احتجاج ہے۔
چھٹی والے دن انصاف دیا جا سکتا ہے تو باقی دنوں میں کیوں نہیں؟
پی ٹی آئی ناراض اراکین الیکشن میں سرپرائز دے سکتے ہیں۔ اب سب کی نظریں الیکشن اور پارٹی کے اندرونی فیصلوں پر ہیں۔ پی ٹی آئی میں اس وقت بیانیے کا شدید بحران ہے۔
سینیٹ سیٹوں کے لیے مفاہمت کی سیاست، پارٹی کے اصولوں سے انحراف ہے۔
ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے بات چیت، اور عوامی قربانیوں کے ساتھ مذاق ہے۔ علی امین پارٹی مؤقف کے ساتھ نہیں چل رہے، مفادات کا ٹکراؤ نظر آ رہا ہے۔ علی امین دونوں طرف کے تقاضے نبھانے میں ناکام ہو رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی کرسی خطرے میں ہے۔
مزید پڑھیں :قرآن ہاتھ میں تھامےخاتون کی بےبسی بتارہی تھی مارنےوالےمردکتنےغیرت مندہیں،خواجہ آصف