کوئٹہ ( اے بی این نیوز )بلوچستان میں ایک جوڑے کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
یہ واقعہ جون کے پہلے ہفتے میں عید سے چند روز قبل پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات میں علاقے کا نام دِگاری (کوئٹہ) بتایا گیا ہے، تاہم اس کی حتمی تصدیق ابھی باقی ہے کہ آیا یہ واقعہ واقعی دِگاری میں پیش آیا یا کوہلو، ہرنائی یا مستونگ کی سرحدی حدود میں پیش آیا۔
تاحال غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق دونوں کو عیدالاضحیٰ سے چار یا پانچ دن قبل قتل کیا گیا۔ لڑکی کا اصل نام تاحال معلوم نہیں ہو سکا۔
مزید پڑھیں :نور مقدم قتل کیس ، مجرم ظاہر جعفر کا نیا ڈرامہ ، جا نئے کیا