اہم خبریں

تیز رفتار گاڑی نے شہریوں کو روند ڈالا

اسلام آباد (اے بی این نیوز) اسلام آباد کے پوش علاقے چک شہزاد میں افسوسناک ٹریفک حادثے نے تین خاندانوں کو غم کی چادر میں لپیٹ دیا۔ تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کر دو خواتین سمیت تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

دل دہلا دینے والا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خواتین سڑک عبور کر رہی تھیں اور ایک گاڑی انتہائی غفلت کے ساتھ انہیں روندتی ہوئی گزر گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں، مگر تب تک تینوں افراد زندگی کی بازی ہار چکے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور ایک مرد شامل ہے جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ضروری کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔

چشم دید گواہوں کا کہنا ہے کہ گاڑی نہ صرف تیز رفتاری سے چل رہی تھی بلکہ ڈرائیور کی توجہ بھی سڑک پر نہیں تھی، جس کے باعث یہ المناک سانحہ پیش آیا۔

اہل علاقہ نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے اور حادثے میں ملوث ڈرائیور کو فوری گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

مزید پڑھیں :نور مقدم قتل کیس ، مجرم ظاہر جعفر کا نیا ڈرامہ ، جا نئے کیا

متعلقہ خبریں