اہم خبریں

الیکٹرک رکشے میں سکول،وزیر اعلیٰ نے منظوری دیدی

لاہور (اے بی این نیوز) پنجاب میں پڑھوگے تو بڑھو گے کے شاندارمنصوبہ کے بعد سکول آن وہیل اور موبائل لائبریری شروع کرنے کا فیصلہ۔ ۔ ۔ سکول آن وہیل دوردراز اوردشوار گزار علاقوں میں بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرے گا۔

سکول آن وہیل الیکٹرک رکشے میں بنایا جائے گا۔ ۔ رکشے کی چھت پر سولر پینل لگائے جائیں گے۔ ۔ سکول آن وہیل میں موجود ٹیچرکسی گلی محلے یا بستی میں چھتری نما سائبان کے نیچے فولڈنگ کرسیاں لگائیں گے۔

بچوں کو کتابیں بھی مہیا کی جائیں گی۔ بچوں کی دلچسپی کیلئے مختلف ایجوکیشنل ٹوائزبھی رکھے جائیں گے۔ وزیراعلی ٰمریم نواز نے سکول آن وہیل کی منظوری دے دی۔ ۔ موبائل لائبریری میں اردو ۔ انگلش ۔ سائنس کی کتابوں کے علاوہ میگزین بھی رکھے جائیں گے۔

مزید پڑھیں :نور مقدم قتل کیس ، مجرم ظاہر جعفر کا نیا ڈرامہ ، جا نئے کیا

متعلقہ خبریں