اہم خبریں

کورم پورا نہ ہونے پر کے پی اسمبلی کا اجلاس24 جولائی تک ملتوی

پشاور(اے بی این نیوز) کورم پورا نہ ہونے پر کے پی اسمبلی کا اجلاس 24 جولائی تک ملتوی ہو گیا۔اسپیکر خیبرپختونخوا بابرسلیم سواتی کے مطابق اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن ہوئی تھی، اور صوبائی حکومت کی ایڈوائس پر گورنر نے اسمبلی اجلاس طلب کیا تھا، تاہم آج جب اسمبلی اجلاس شروع ہوا تو پی ٹی آئی کے رکن شیر علی آفریدی نے کورم کی نشان دہی کر دی، جس پر اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔

اسپیکر کے پی اسمبلی نے کہا کورم پورا نہیں ہے، اس لیے اجلاس 24 جولائی جمعرات 2 بجے تک ملتوی کیا جاتا ہے، کورم پورا نہ ہونے پر اراکین کی حلف برداری بھی نہ ہو سکی۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی کورم کی نشان دہی پر اپوزیشن نے شور شرابا شروع کر دیا تھا، تاہم اسپیکر نے کہا کورم کی نشان دہی ہو چکی ہے ارکان کی گنتی کی جائے، بعد ازاں انھوں نے کہا 25 اراکین موجود ہیں اور کورم پورا نہیں، گھنٹیاں بجائیں۔

قبل ازیں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں ارکان نے اسمبلی اجلاس سے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا، اور پی ٹی آئی رکن اسمبلی عبدالغنی آفریدی کی ڈیوٹی اسمبلی گیٹ پر لگائی گئی، جو دروازے پر کھڑے ہو کر پی ٹی آئی کے آنے والے اراکین کو واپس گھر بھجوتے رہے۔

چیف وہپ اکبر ایوب کی زیر صدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اسپیکر بابر سلیم اور ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی شریک ہوئیں، اور مخصوص نشستوں پر نومنتخب اراکین کی حلف برداری سے متعلق لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔
مزید پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری کیلئے گورنر خیبر پختونخوا کو نامزد کردیا

متعلقہ خبریں