پشاور(اے بی این نیوز)چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو مخصوص نشستوں پر ارکان سے حلف برداری کیلئے نامزد کر دیا۔خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے لیے اپوزیشن جماعتوں نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کے پاس جمع کرائی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ مخصوص نشستوں پر پختونخوا اسمبلی میں منتخب ارکان سے حلف نہیں لیا گیا، چیف جسٹس حلف برداری کے لیے کسی کو نامزد کریں۔
یاد رہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس ڈھائی گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا تاہم اجلاس شروع ہوتے ہی پی ٹی آئی رکن شیر علی آفریدی نے کورم کی نشاندہی کر دی جس پر اسپیکر نے اجلاس 24 جولائی تک ملتوی کر دیا۔
مزید پڑھیں: روس 7.4 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا