اہم خبریں

روس 7.4 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا

ماسکو(اے بی این نیوز)روس کے شمالی مشرقی ریجن میں زلزلے کے زور دار جھٹکے محسوس کیے گئے۔ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

روس کے کمچٹکا ریجن میں ایک گھنٹے کے دوران 6 سے زائد شدت کے 4 زلزلے محسوس کئے گئے۔ سب سے شدید زلزلہ 7.4 شدت کا تھا۔زلزلے کا مرکز پہلے زلزلے سے صرف 14 کلومیٹر دور ہے، کمچٹکا ریجن میں کچھ دیر پہلے 6.4 شدت کا زلزلہ آیا تھا، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے بعد امریکی حکام نے سونامی کی وارننگ جاری کردی۔ سونامی وارننگ امریکی ریاست ہوائی اور آلاسکا کے لئے جاری کی گئی۔ زلزلے کے بعد آفٹرشاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
مزید پڑھیں: طوفان ویفا کی تباہ کن آمد،ہانگ کانگ میں ہائی الرٹ جاری،200 سے زائد پروازیں منسوخ

متعلقہ خبریں