اسلام آباد(اے بی این نیوز)اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم اور حبس رہنے کا امکان ۔ سندھ ، جنوبی پنجاب ، کشمیر ، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخواہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران سندھ اور جنوب مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان۔
اتوار کے روز سندھ ، جنوبی پنجاب ، کشمیر ، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخواہ، اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران جنوبی سندھ، مشرقی بلوچستان اور کشمیرمیں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان۔ ملک کے دیگر علاقوں میں گرم اور حبس رہنے کا امکان ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔تا ہم جنوب مشرقی سندھ اور خضدارمیں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ سندھ میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوئی ۔
سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): سندھ:بدین 68، تھرپارکر (نگرپارکر 12، دھلی 07، اسلام کوٹ، چھچھرو 05)، مٹھی04، چھور 02 ،میر پور خاص اور ٹنڈو جام 01، بلوچستان: خضدارمیں 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : نوکنڈی ،دالبندین 46، اور دادو میں43سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اتوار (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔تاہم چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔
اتوار کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔ تاہم بعد از دوپہر چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیں:اندرونی خلفشار کی وجہ سے پی ٹی آئی کے لوگ کنٹرول میںنہیں ، فیصل چودھری