اسلام آباد( نیوز ڈیسک)فیصل چودھری نے کہا ہے کہ جن کی پارٹی کے لیے کوئی خدمت نہیں انہیں ٹکٹ دے دیا گیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چودھری نے نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اندرونی خلفشار کی وجہ سے پی ٹی آئی کے لوگ کنٹرول نہیں ہو رہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کمزور قیادت ہے۔ اور جو سینیٹ انتخابات کے امیدواروں کی جو فہرست آئی ہے مجھے بھی اس پر تحفظات ہیں۔ میں بانی پی ٹی آئی سے ملا تو دو تین ٹکٹ پر احتجاج بھی کروں گا۔ کیونکہ جن کی پارٹی کے لیے کوئی خدمت نہیں ان کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
فیصل چودھری نے کہا کہ سیاسی جماعت میں سب عزت مانگتے ہیں۔ اور اس وقت جو خلفشار ہے اس کے پیچھے بھی پارٹی کے اندر سے کچھ لوگ ہیں۔ پارٹی کو دونوں طرف سے مار پڑی لیکن بچانے والا کوئی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ٹویٹ میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے تبدیلی کی گئی۔ اور بانی پی آئی کا سینیٹ انتخابات کے حوالے سے ٹویٹ ٹھیک نہیں۔ نومولود لوگوں کی وجہ سے پرانے اراکین کی بے عزتی کی جائے گی تو پارٹی میں انتشار ہو گا۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ تحفظات میرے بھی ہیں لیکن پی ٹی آئی امیدواروں کو دستبرار ہونا چاہیئے۔ اور اگر امیدوار دستبردار نہیں ہوں گے تو پارٹی کو نقصان ہو گا۔ مجھے 3 ٹکٹوں پر تحفظات ہیں۔ تاہم فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا ہے اس لیے اس کوتسلیم کریں گے۔
مزید پڑھیں:’معرکہ حق‘ میں شاندار کامیابی پر آئی ایس پی آر نے ڈاکیومنٹری ریلیز