اسلام آباد( نیوز ڈیسک) اسلام آباد سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی۔ طویل انتظار اور مسلسل وقت کی تبدیلی پر مسافروں نے احتجاج کیا اور پی آئی اے کے کاؤنٹر کا گھیراؤ کر لیا۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بار بار نیا وقت دیا جا رہا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق جہاز میں فنی خرابی پیدا ہو گئی ہے، جس کے باعث پرواز اب کل روانہ ہوگی۔
اسلام آباد سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز PK-741 فنی خرابی کے باعث منسوخ کر دی گئی۔ پرواز کی کئی گھنٹے تاخیر کے بعد اچانک منسوخی پر مسافروں نے ایئرپورٹ لاؤنج میں احتجاج کیا اور پی آئی اے کاؤنٹر کا گھیراؤ کر لیا۔پرواز میں 391 مسافر سوار ہونے تھے، جو شدید تاخیر اور غیر یقینی صورتحال کا شکار رہے۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ نہ انہیں کھانے پینے کی سہولت دی گئی اور نہ ہی درست معلومات فراہم کی گئیں، بار بار نیا وقت دیا جاتا رہا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے کی فنی خرابی دور نہ ہونے پر پرواز کو منسوخ کیا گیا ہے۔
اب یہ پرواز کل دوپہر 3 بجے روانہ ہوگی۔ ترجمان کے مطابق 290 مسافروں کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر مسافروں کو گھروں میں جانے کی اجازت دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:سندھ طاس معاہدہ: پاکستان کا بھارت کو سیلاب کی پیشگی اطلاع کا مطالبہ