اہم خبریں

میری نیت مڈل کلاس کے لیے آواز بلند کرنا ہے، ریحام خان

سکھر( نیوز ڈیسک)پاکستان ری پبلکن پارٹی کی بانی ریحام خان کا کہنا ہے کہ میری نیت مڈل کلاس کے لیے آواز بلند کرنا ہے۔

سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ری پبلکن پارٹی کی بانی ریحام خان نے کہا کہ اپنی جماعت میں پرانی سیاسی قوتوں کو شامل نہیں کریں گے، یہ پارٹی اے سی کے بغیر جینے والوں کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکھر پریس کلب میں سوشل میڈیا سیل قائم ہونا خوش آئند ہے، خواتین کی نمایاں شرکت دیکھ کر خوشی ہوئی۔

ریحام خان نے کہا کہ خواہش ہے پاکستانی صحافی عالمی صحافیوں سے مل کر کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سے جنگ میں آسمان پر شاہین، زمین پر میڈیا اور سوشل میڈیا نے جنگ جیتی، سکھر تا رحیم یار خان بیلٹ خوبصورت ہے، ایم فائیو موٹروے پہلا ایجنڈا ہونا چاہیے۔

ریحام خان نے مزید کہا کہ سندھ میں کچے کے حالات خراب، بلوچستان میں پروکسی وار جاری ہے۔

واضح رہے کہ ریحام خان نے گزشتہ دنوں کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنی سیاسی جماعت پاکستان ری پبلکن پارٹی کا اعلان کیا تھا۔
ًمزید پڑھیں:پاکستان انڈر 16والی بال ٹیم نے ایشین چیمپئن شپ جیت کر تاریخ رقم کردی

متعلقہ خبریں