اسلام آباد( نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ناراض رہنما اور سینٹ امیدوار عائشہ بانو نے اعلان کیا ہے کہ وہ سینٹ انتخابات سے دستبردار نہیں ہوں گی۔
اپنے بیان میں انہوں نے سینٹ امیدوار عائشہ بانو نے کہا کہ سینٹ کی نشستیں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی امانت ہیں اور وہ اس امانت کی حفاظت کریں گی۔
نہ دباؤ ، نہ سودے بازی
ہم خانؔ کے نظریے پر آج بھی قائم ہیں ، یہ صرف الیکشن نہیں ، یہ تحریک کا مورچہ ہے ،یہ سیٹیں خان صاحب کی امامت ہیں
عائشہ بانوعائشہ بانو کا کاغزات نامزدگی واپس نہ لینے کا اعلان !! pic.twitter.com/LcZu5EtFMa
— Ayesha Bano (@ayeshabanopti) July 19, 2025
عائشہ بانو نے پارٹی کے اندرونی اختلافات پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے پی ٹی آئی ورکرز کے ساتھ زیادتی کی، ان کے لیے ہمارے ایم پی ایز اپنے ووٹ کیوں ان کی جھولی میں ڈالیں؟۔
انہوں نے کہا کہ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے 26ویں آئینی ترمیم کی حمایت کی اور اب 27ویں ترمیم کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے اپنے موقف کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ وہ کارکنوں کے حقوق اور پارٹی کے نظریے کے تحفظ کے لیے ڈٹ کر مقابلہ کریں گی۔
مزید پڑھیں:راول ڈیم کے اسپل ویز کل صبح کھولے جائیں گے،انتظامیہ