اہم خبریں

ملک کے تین بڑے شہروں میں مرغی کی قیمت میں کمی

لاہور(اے بی این نیوز)ملک کے تین بڑے شہروں پشاور، لاہور اور ملتان میں مرغی کی قیمت میں کمی ہو گئی۔پشاور میں زندہ مرغی کی قیمت میں مزید 15 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی کلو قیمت 440 روپے ہو گئی ہے، گزشتہ روز سرکاری نرخنامے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 455 روپے فی کلو تھی۔

لاہور میں زندہ مرغی8 روپے سستی جبکہ گوشت 11 روپے فی کلو سستا ہو گیا ہے، سرکاری نرخنامے کے مطابق برائلر زندہ کا تھوک ریٹ 389 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 403 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 584 روپے کلو مقرر کی گئی ہے، انڈوں کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا ہے اور انڈے 262 روپے درجن ہیں۔

گزشتہ روز لاہور میں برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 411 روپے کلو تھا، گزشتہ روز مرغی کا گوشت 595 روپے کلو تھا، انڈے فی درجن 261 روپے تھے۔ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 374 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 388 روپے کلو ہے، انڈے 260 روپے درجن ہیں، مرغی کا گوشت 560 روپے کلو میں دستیاب ہے۔

ملتان میں زندہ مرغی 18 روپے کلو سستی ہوئی ہے جبکہ برائلر مرغی کا گوشت 28 روپے سستا ہوا ہے۔گزشتہ روز ملتان میں زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 392 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 406 روپے کلو تھا، مرغی کا گوشت 588 روپے کلو میں فروخت ہوا۔
مزید پڑھیں: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے

متعلقہ خبریں