اہم خبریں

خیبرپختونخوا: سینیٹ کی خالی نشستوں پر انتخابات، الیکشن کیشن نے پولنگ افسران تعینات کردیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی خالی نشستوں پر پولنگ کے لیے پولنگ آفیسر تعینات کر دیے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 105 کے تحت الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں 21 جولائی 2025 کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے انعقاد کے لیے پولنگ افسران کی تقرری کر دی۔

الیکشن کمیشن نے 8 پولنگ افسران کو تعینات کیا۔

واضح رہے کہ 4 جولائی کو الیکشن کمیشن نے سینیٹ میں خیبر پختونخوا کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا تھا، جس کے مطابق پولنگ 21 جولائی کو صوبائی اسمبلی میں ہوگی۔

الیکشن کمیشن 7 جولائی کو سینیٹ میں خیبر پختونخوا کی نشستوں پر انتخابات کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کرچکا ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ 27 مارچ، 2024 کو بننے والی فہرست ہی حتمی تصور کی جائے گی، سینیٹ انتخابات کے لیے کوئی نئے کاغذات نامزدگی نہیں ہوں گے۔
مزیدپڑھیں:علی امین گنڈاپور اور ناراض رہنماؤں میں مذاکرات ناکام، دوسری بیٹھک آج شب ہوگی

متعلقہ خبریں