لاہور (اے بی این نیوز) پی ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں کے چوتھے سپیل کا الرٹ جاری کر دیا۔
20سے 25 جولائی کے دوران پنجاب میں تیز آندھی، گرد آلود ہوائیں اور بارش کی پیشگوئی۔
راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال سمیت مختلف اضلاع میں تیز بارشوں کا امکان۔
لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، سرگودھا، میانوالی میں بھی بارش کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے۔
جنوبی پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ18سے 23 جولائی تک جاری رہنے کا امکان۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق
ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، بہاولنگر میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری۔
محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیرات، لوکل گورنمنٹ اور لائیو اسٹاک کو بھی الرٹ کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں :عامر خان کو مار دیا گیا