راولپنڈی ( اے بی این نیوز )راولپنڈی میں بارش کے دوران سیلابی پانی میں بہہ جانے والے چار افراد میں سے تین کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ۔ ایک لاش چار نمبر چونگی دوسری دھمیال ۔ ۔ تیسری چکری کے علاقے سے ملی ۔
ہاتھی چوک بھوسا منڈی کے قریب بہہ جانے والے 8 سالہ بچے کی تلاش جاری ہے۔ منڈی بہائوالدین کے علاقے ملکوال میں بارش کا پانی ریلوے کالونی کےکوارٹرز میں داخل ہو گیا ۔ کئی دیواریں گر گئیں۔
پانی کی نکاسی نہ ہونے سے سینکڑوں ریلوے ملازمین پریشان ۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازپی ڈی ایم اے ہیڈ کوارٹر پہنچ گئیں ۔ بارش اور سیلابی ریلے کی صورت حال پر بریفنگ لی ۔ وزیراعلیٰ ابتدائی وارننگ سسٹم کا مشاہدہ کیا ۔
وزیراعلیٰ کو آبادی کے انخلاء کی ٹائم لائن کے بارے میں بتایا گیا ۔غیرمعمولی بارشوں سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی۔ سب سے زیادہ چکوال۔ جہلم اور راولپنڈی میں ریکارڈ بارشیں ہوئیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا بیان۔ کہا وزیراعلیٰ کی ہدایت پر تمام ادارے اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں متحرک رہیں۔ پاک فوج کے جوانوں نے بھی درجنوں افراد کو ریسکیو کیا اور انکی جانیں بچائی۔
پوٹھوہار ریجن میں ایک ہزار افراد۔ جہلم میں 298۔ چکوال میں 209شہریوں کو ریسکیو کیا گیا۔ راولپنڈی میں 450افراد کو ریسکیو کیا گیا
مزید پڑھیں :24 گھنٹوں میں اہم گرفتاریاں ،تیاریاں مکمل
