اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان، افغانستان، ازبکستان ریلوے لائن سے خطے میں تجارت کے نئے دور کا آغاز ۔ وسطی ایشیاء سے تجارتی سامان کی پاکستانی بندرگاہوں کے ذریعے دنیا بھر میں آمدورفت ہوگی۔
وزیرِ اعظم کا شپنگ کارپوریشن کی اصلاحات پر جائزہ اجلاس سےخطاب۔ کہا ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے ریلوے اور شپنگ شعبے کی بہتری کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔ پاکستانی شپنگ لائنز کیلئے سامان کی ترسیل سے ملک کیلئے قیمتی زر مبادلہ کا یہ نادر موقع ہے۔
پاکستان کے فریٹ کی مد میں خرچ ہونے والے زرمبادلہ کی بچت کیلئے بحری بیڑے میں جہازوں کی تعداد میں اضافے اور نیشنل شپنگ کارپوریشن کو کارپوریٹ خطوط پر استوار کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
مزید پڑھیں :24 گھنٹوں میں اہم گرفتاریاں ،تیاریاں مکمل
