اہم خبریں

24 گھنٹوں میں اہم گرفتاریاں ،تیاریاں مکمل

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )خیبر پختونخوا کے کوہستان میگا کرپشن سکینڈل میں مزید سنسنی خیز انکشافات۔ 24 گھنٹوں میں بڑی گرفتاریوں کا امکان۔
لگژری گاڑیوں اورجائیدادوں کی تفصیلات۔ تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آگئیں۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ نیب نے ایک ارب روپے سے زائد رقم۔
غیر ملکی کرنسی اور تین کلو گرام سے زیادہ سونا برآمد کیا ۔ مختلف کمرشل بینکوں میں موجود 73 بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کر دئیے گئے ہیں ان ا کائونٹس میں 5 ارب روپے سے زیادہ رقم موجود ہے۔
نیب نے 77 لگژری گاڑیاں بھی ضبط کی ہیں۔ 17 ارب روپے کی 109 جائیدادیں بھی قبضے میں لی گئیں۔
مزید پڑھیں :

متعلقہ خبریں