لاہور (اے بی این نیوز) بجلی کے 200 سے 400 یونٹ استعمال کرنے والوں کےلئے اچھی خبر آگئی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے نے حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے پیر اشرف رسول نے سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کو ایک خط لکھا ہے جس میں عوام کے بڑھتے ہوئے خدشات کو دور کرنے کے لیے بجلی کے بلوں میں فوری اصلاحات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اپنے خط میں ایم پی اے نے حکومت سے سستے یونٹس کی حد 200 سے بڑھا کر 400 کرنے کا مطالبہ کیا ، جس کا مقصد کم آمدنی والے صارفین کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ بجلی کے بلوں میں اصلاحات سے ڈیفالٹس کو کم کرنے اور بڑھتی ہوئی عوامی بے چینی کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔پیر اشرف رسول نے یہ بھی سفارش کی کہ عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لئے نیپرا اور ڈسکوز کو بلنگ کے تنازعات پر فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی جائے۔
ن لیگی ایم پی اے اس بات پر زور دیا کہ توانائی کی قیمتوں میں کمی سے نہ صرف صارفین کو فائدہ پہنچے گا بلکہ ملک میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔یاد رہے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی کے اجلاس میں 200 اور 201 یونٹ پر بلوں میں فرق کا ایجنڈہ شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا اور سوال کیا 200 یونٹ تک 5000 روپے بل اور 201 یونٹ ہوتے ہیں بل 15 ہزار کیوں؟
رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ لائف لائن والے صارفین کو 200 یونٹ تک 5000 روپے بل آتا ہے، رجیسے ہی 201 یونٹ ہوتے ہیں بل 15 ہزار ہو جاتا ہے، ایک یونٹ بڑھنے سے اگلے 6 ماہ تک وہ پروٹیکٹڈ صارف بھی نہیں رہتا، کم از کم اسی مہینے کیلئے نان پروٹیکٹڈ رکھ لیں چھ ماہ کیلئے کیوں۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ کی ٹانگوں کی سوجن رگوں کی غیرسنگین بیماری کا نتیجہ ہے ،وائٹ ہائوس