اہم خبریں

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی سے پولیس اور لیویز کے 7 اہلکار اغوا

ڈیرہ بگٹی (اے بی این نیوز)بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی سے پولیس اور لیویز کے سات اہلکاروں کو اغواء کرلیا گیا۔لیویز حکام کے مطابق ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں لیویز نے ڈکیتی کے شبے میں دو افراد کو گرفتار کیا جسکے رد عمل میں ڈاکوؤں کے ساتھیوں نے لیویز اور پولیس کے دو ناکوں پر حملہ کیا ۔

ملزمان نے لیویز کے 4 اہلکاروں اور پولیس کے 3 اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور لیویز کی بھاری نفری علاقے پہنچ گئی۔سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔ قبائلی سطح پر بھی اہلکاروں کی بازیابی کےلئے کوششیں جاری ہیں۔
مزید پڑھیں: ناقص پیٹرول کی وجہ سے گاڑی خراب،ایرانی صدر کو ٹیکسی میں سفر کرنا پڑگیا

متعلقہ خبریں