اسلام آباد (اے بی این نیوز) ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ 25جون سے مون سون کا پہلا سپیل شروع ہوا ہے۔ پنجاب اب تیسرے سپیل کی لپیٹ میں ہیں۔
پنجاب میں حالیہ بارشوں سے 108 افراد جاں بحق ،398 زخمی ہوئے۔
تقریباً دو درجن مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔ اس سال پنجاب میں غیر معمولی بارشیں ہوئیں،پروگرام اے بی این نیوز بدلو میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ مون سون کا الرٹ پہلے سے جاری تھا، تمام فیلڈ فارمیشنز کو بروقت خبردار کیا گیا۔
رواں سال مون سون میں 20 سے 25 فیصد زائد بارش ریکارڈ ہوئی۔ بارشوں سے زیادہ پنڈی، گوجرانوالہ، لاہور شمالی اور شمال مشرقی پنجاب متاثر ہوا۔ اوکاڑہ سمیت دیگر علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، تیاری مکمل تھی۔
پنجاب میں زیادہ تر اموات سٹرکچرل کلیپس کی وجہ سے ہوئیں۔ شیخوپورہ، فیصل آباد، لاہور، راولپنڈی و قصور سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ رواں سال 40 سے 60 فیصد زائد بارشیں مخصوص علاقوں میں ہوئیں۔
پانچوں دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق، کسی بڑے سیلاب کاخطرہ نہیں۔ نالہ لئی کی سطح 21 فٹ تک پہنچی، پنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ ہے۔ چھوٹے ڈیمز اوور ٹاپ ضرور ہوئے، مگر سٹرکچر محفوظ ہیں۔
نالہ لئی پر سائرن سسٹم تین اداروں کے ذریعے فعال ہے، عوام کو الرٹ کیا گیا۔
مزید پڑھیں :خطرہ، راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند