اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاک فوج کا ملک بھر میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں وسیع فضائی ریسکیو آپریشن ۔
آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز کا دشوار گزار علاقوں میں امدادی سرگرمیاں۔
چکری راجن گاؤں میں 3 افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔
چکوال اور خانپور میں فضائی مشن سے 27 متاثرین کو نکالا گیا۔
چک مونجو میں 10 افراد کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
ڈھوک بھدر آپریشن میں 31 سیلاب متاثرین کو ریسکیو کیا گیا۔ داراپور میں کامیاب ریسکیو مشن، 38 شہری محفوظ مقامات پر منتقل
پاک فوج اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے لائف جیکٹس و فوری امداد کی فراہمی کی گئی۔
مزید پڑھیں :خطرہ، راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند