اسلام آباد ( زمان مغل ) اسلام آباد پولیس میں کرپشن کا انکشاف — اے ایس آئی نے محرر کر پا کے خلاف ڈی آئی جی کو تحریری درخواست دے دی۔
ٔوفاقی دارالحکومت کی پولیس فورس میں اختیارات کے ناجائز استعمال اور مالی بے ضابطگی کا نیا واقعہ سامنے آ گیا۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) نے اپنے ہی محرر کے خلاف ڈی آئی جی کو باضابطہ تحریری درخواست جمع کروا دی ہے۔
وارث اے ایس آئی کی جانب سے دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ تھانہ کر پا کے محرر ن کاظم رضا نے مبینہ چوروں سے 3 لاکھ 50 ہزار روپے رشوت لے کر ان کی گاڑی چھوڑ دی۔
مزید انکشاف کیا گیا کہ جس دن محرر کو معطل کیا گیا، اسی روز اسے بحال کر دیا گیا۔ اسی دن محرر نے مبینہ طور پر مزید 50 ہزار روپے رشوت لے کر موٹر سائیکل بھی چھوڑ دی۔
اے ایس آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ محرر کے خلاف شفاف انکوائری کی جائے اور اگر الزامات درست ثابت ہوں تو سخت محکمانہ کارروائی کی جائے۔
ڈی آئی جی نے واقعہ کی انکوائری ایس پی لیول کے افسر کو سونپ دی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ محرر کاظم کے رویے کے حوالے سے اس سے قبل بھی افسران کو شکایات موصول ہوتی رہی ہیں
کاظم رضا کا موقف جاننے کے لئے ان سے متعدد بار رابطہ کیا گیا مگر انکا فون اٹینڈ نہ ہوا اگر وہ اس بابت اپنا موقف دینا چاہیں تو ادارہ اوصاف اسے بخوشی شامل اشاعت کرے گا ۔
مزید پڑھیں :بارشیں،سیلاب،ایمرجنسی صورتحال، 3 سے 5 دن کا راشن، پانی، ادویات رکھنے کی ہدایت