اسلام آباد (اے بی این نیوز )چینی کی ایکس مل قیمت اگلے 3 ماہ میں 165 سے بڑھا کر 171 روپے فی کلو کرنے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔ چینی کی قیمت میں ہر ماہ 2 روپے فی کلو اضافے کا فیصلہ، حکومتی معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدہ کے تحت
15 جولائی سے چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر کی گئی۔ 15اگست کو چینی کی ایکس مل قیمت 167 روپے، 15 ستمبر کو 169 روپے ہو جائے گی۔
15اکتوبر 2025 سے چینی کی قیمت 171 روپے فی کلو ہو جائے گی، حکومتی معاہدہ۔
چینی کی قیمتوں میں مرحلہ وار اضافے کا معاہدہ حکومت اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان طے۔ حکومت اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن میں تین ماہ کے قیمت پلان پر مکمل اتفاق۔
معاہدے پر دستخط وفاقی وزیر رانا تنویر اور سیکریٹری جنرل عمران احمد نے کیے۔
چینی کی قیمت میں 6 روپے فی کلو اضافے کا فیصلہ، صارفین کے لیے اہم اطلاع ہے۔
مزید پڑھیں :فلیش فلڈ ، تمام چھٹیاں منسوخ