اسلام آباد (اے بی این نیوز) پی ڈی ایم اے پنجاب نے پنجاب کے مشرقی دریاؤں میں فلڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں 21 جولائی سے سیلابی صورتحال بننے کا خدشہ۔
کمشنر لاہور، ساہیوال، ملتان، گجرانوالہ، بہاولپور اور فیصل آباد کو الرٹ جاری۔ جہلم، راولپنڈی، اٹک، گجرات، سرگودھا، خوشاب سمیت دیگر اضلاع میں الرٹ۔ جھنگ، گجرانوالہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری کر دیا۔
پی ڈی ایم اے نے ریسکیو 1122 کو تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات دی ہیں۔محکمہ زراعت، آبپاشی، صحت، جنگلات، لائیو اسٹاک اور ٹرانسپورٹ کو بھی الرٹ کر دیا گیا۔ ڈی جی عرفان کاٹھیا نے متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات دیں۔
مزید پڑھیں :بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کا خدشہ، دریاؤں میں پانی کی سطح بلند
