اسلام آباد (اے بی این نیوز )سینیٹر عرفان صدیقی اور محمد علی درانی کی اہم سیاسی ملاقات۔ موجودہ سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ محمد علی درانی نے کہا کہ
ملک کو سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے۔
سیاست بند دروازے کھولنے کا فن ہے۔ سیاسی جماعتوں میں تعاون اور مکالمے کی فضا بحال ہونی چاہیے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ ن لیگ نے کبھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے۔
یہ نواز شریف کی قیادت کے جمہوری مزاج کا حصہ ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کئی بار مذاکرات کی پیشکش کی۔ پی ٹی آئی ہمیشہ پرتشدد راستہ اپناتی ہے۔
مزید پڑھیں :طوفانی بارشیں،بجلی کا نظام درہم برہم