اسلام آباد (اے بی این نیوز ) بارشوں اور سیلابی ریلوں سے آئیسکو ریجن میں بجلی کا نظام متاثر۔ روالپنڈی سٹی، چکوال اور جھلم سرکلز میں متعدد علاقوں کو بجلی کی بندش کا سامنا۔
43 ایچ ٹی اور 7 ایل ٹی پول گرنے سے کئی فیڈرز مکمل طور پر بند۔
بشارت، تھرپال، مورٹ، نیو سنگوائی، آفیسر کالونی سمیت متعدد علاقے متاثر۔ بارش کے پانی کے گھروں میں داخل ہونے پر حفاظتی اقدامات کے تحت بجلی منقطع۔
بجلی کی تاریں ٹوٹنے اور ٹرانسفارمر گرنے کے واقعات رپورٹ ہو ئے۔
صارفین کی شکایات اور فیڈرز و ٹرانسفارمرز میں خرابیوں میں اضافہ۔ اسلام آباد میں قائم مرکزی کنٹرول روم سے بجلی بحالی کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ۔ گیلی زمین اور کھڑے پانی کے باعث مرمتی کاموں میں مشکلات۔
آئیسکو ٹیمیں فیلڈ میں متحرک، بجلی کی جلد بحالی کیلئے اقدامات جاری۔
مزید پڑھیں :مون سون فیکٹ شیٹ جاری،جانئے کتنا بھاری جانی نقصان ہوا، اربن فلڈنگ کا خدشہ،دفعہ 144 نافذ