اہم خبریں

راولپنڈی ، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی کے اطراف خطرے کے سائرن بج اٹھے

راولپنڈی (اے بی این نیوز)راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔جڑواں شہروں میں 129 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ بارش کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح کٹاریاں کے مقام پر 16 فٹ اور گوالمنڈی پل پر 14 فٹ ہو گئی ۔

نالہ لئی کے اطراف خطرے کے سائرن بجا دیے گئے جبکہ ریسکیو ، واسا، سول ڈیفنس سمیت تمام اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ایم ڈی واسا نے ٹرپل ون بریگیڈ سے بھی رابطہ کیا ہے۔ترجمان کے مطابق ایمرجنسی کی صورت میں پاک فوج کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق مزید بارشوں کا امکان ہے ۔

متعلقہ خبریں