دہلی (اے بی این نیوز)بھارت میں اپوزیشن کاجموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کیلئے مودی سے مطالبہ کر دیا۔ راہول گاندھی اور ملک ارجن کھڑگے نے کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کرنے پر زور دیا۔
راہول گاندھی نے وزیراعظم مودی کو اس مطالبے پر باضابطہ خط بھی لکھ دیا۔ پانچ سال سے کشمیری عوام ریاستی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ جموں و کشمیر کو یونین ٹیریٹری بنانا آزاد بھارت کی تاریخ میں پہلی مثال ہے۔ ر اہول گاندھی نے کہا کہ
جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی حکومت کا وعدہ ہے۔ خط میں مودی کے 19 مئی 2024 بھوبنیشور اور 19 ستمبر 2024 سرینگر کے بیانات کا ذکر کیا گیا۔ سپریم کورٹ میں بھی حکومت ریاستی حیثیت کی جلد بحالی کا عندیہ دے چکی ہے۔
پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں اس حوالے سے قانون سازی کی جائے۔ خط میں لداخ کو آئین کے چھٹے شیڈول میں شامل کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں :یوٹیلیٹی سٹورز کی تمام سرگرمیاں بند کی جائیں گی،اعلامیہ جاری کر دیا گیا