اہم خبریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(اے بی این نیوز)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ، پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے اضافہ کیا گیا ہے ۔

حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 15 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 284 روپے 35 پیسے ہو گئی ہے،واضح رہے کہ پٹرول کی پرانی قیمت 266 روپے 79 پیسے فی لٹر تھی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 272 روپے 98 پیسے فی لٹر پر فروخت ہو رہا تھا۔وزارت خزانہ کے مطابق کیروسین آئل 3 روپے 10 پیسے سستا کر دیا گیا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 1 روپیہ 85 پیسے کم کر دی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی نئی قیمت 181 روپے 33 پیسے فی لٹر مقررکی گئی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 167 روپے 76 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا ،

وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزبدھ 16 جولائی 2025 موسم کی تازہ ترین صورتحال

متعلقہ خبریں