کراچی(اے بی این نیوز) پاکستان کی سیاست میں نئے باب کا اضافہ۔پاکستان کی پہچان ریحام خان نے اپنی سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا۔
ریحام خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کا نام پاکستان ریپبلک پارٹی ہے نئی سیاسی جماعت عوام کی آواز بن کر حکمرانوں کا پیچھا کرے گی ۔
پاکستان ریپبلک پارٹی عوامی مسائل حل کیلئے بھرپور جدو جہد کرے گی ،کراچی پریس کلب کو میں زبان دی تھی کوئی بھی سیاسی اقدام کروینگی میرے برے حال میں پریس کلب میرے ساتھ تھااب ماڈرن ٹٰیکنالوجی آگئی ہے۔
ریحام خان کا کہنا تھا کہ کسی کام کا آغاز کریں اللہ کا نام لیکر کریں نیت کرنابھی بہت ضروری ہے جب بھی کسی اور کے لیے کرتاہے اس میں اللہ پاک برکت ڈالتاہے ۔۔
میرے والد صاحب نے بتا2012میں بی بی سی میں نوکری حاصل کی تھی ۔ اس وقت میں نے بی بی سی کو چھوڑکراپنی والدہ کے پاس چارسال رہی مجھے پاکستان سے پیار ہوگیا۔۔
میں نے 2012سے 2025میں پاکستان کو دیکھا ہے ہماری عوام کے پاس پینے کاپانی نہیں ہے مجھے ایک بچی نے کہاکہ اپ بھی ان سیاست دانوں طرح نہ ہوجائے اس لیے میں اس سے الگ رہی۔
الیکشن کمیشن:سپیکر قومی اسمبلی کے ریفرنس پر رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نااہل قرار