اسلام آباد ( اے بی این نیوز )نیب نے کوہستان میں 36 ارب روپے کی مبینہ کرپشن پر اعظم سواتی کو طلب کر لیا۔ اعظم سواتی کو 17 جولائی کو نیب پشاور دفتر میں پیش ہونے کا نوٹس ۔
نیب نے سوات سے ایم پی اے امجد علی کو آمدن سے زائد اثاثوں پر طلب کر لیا۔
امجد علی کو بھی 17 جولائی کو نیب پشاور میں پیش ہونے کی ہدایت ۔ دونوں رہنماؤں کو نیب خیبرپختونخوا نے الگ الگ کیسز میں طلب کیا ہے۔ نیب کے مطابق الزامات کی تحقیقات کے لیے دونوں سے مکمل ریکارڈ طلب کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں :قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان کی دھماکہ خیز نیوز کانفرنس