راولپنڈی ( اے بی این نیوز ) سیکورٹی صورتحال کے تناظر میں اڈیالہ جیل میں موک ایکسرسائز ۔ موک ایکسرسائز میں پولیسں رینجرز۔ ریسکیو 1122 فائر بریگیڈ سول ڈیفنس بم ڈسپوزل سکواڈ کی شرکت ۔
جیل میں آگ لگنے ہنگامی حالت سے نمٹنے اور ریسکیو کرنے کی مشق کی گئی ۔ مشق میں جیل میں گھسنے والے مشکوک افراد کو ایلیٹ پولیس نے پکڑا ۔ فرضی دھماکے کر کے ریسکیو کیا گیا۔
اڈیالہ جیل پر فرضی حملہ کی بھی مشق کی گئی ۔ دو حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ تمام اداروں کا رسپانس ٹائم بروقت پایا گیا ۔ مشق جیل سپرنٹینڈنٹ عبدالغور انجم ۔ اے ایس پی زینب ایوب کی براہ راست نگرانی میں ہوئی۔
مزید پڑھیں :مولانا فضل الرحمان حکومت پر برس پڑے