لاہور ( اے بی این نیوز ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی ،خیبرپختونخوا میں بھی پذیرائی حاصل کر لی۔ عالمی سروے میں مریم نواز کو سب سے مؤثر اور مقبول وزیراعلیٰ قرار دیا گیا۔ گیلپ سروے کے مطابق
خیبرپختونخوا کے عوام اپنی حکومت کی کارکردگی سے مایوس ہو چکے ہیں۔ 62 فیصد عوام کے پی حکومت سے نالاں، صرف 38 فیصد کی حمایت باقی رہ گئی۔ نصف سے زائد عوام نے خیبرپختونخوا حکومت کو کرپٹ قرار دیا۔
مریم نواز کی شفاف طرز حکمرانی اور گڈ گورنس کو کے پی عوام نے سراہا۔ روزگار، ترقیاتی کام اور امن و امان میں کے پی حکومت مکمل طور پر ناکام قرار پائی۔ کے پی کے عوام مسائل کے حل کے لیے مریم نواز کی قیادت کی طرف دیکھنے لگے ہیں۔
مزید پڑھیں :مولانا فضل الرحمان حکومت پر برس پڑے