لاہور( اے بی این نیوز )یوٹیوب رجب بٹ کو نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے طلب کر لیا۔نامور یوٹیوب رجب بٹ کو نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے توہین مذہب کیس میں طلب کر لیا۔ نیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے موصول ہونے والے نوٹس کے مطابق
یوٹیوب رجب بٹ کو آج 14 جولائی کو پیش ہونا ہوگا۔ رجب بٹ کو 160 سی آر پی سی کے تحت جاری کارروائی میں پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔ انہیں سید در محمد بخاری کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے۔ این سی سی آئی نے رجب بٹ کو ان کی رہائش گاہ پر نوٹس بھیجا ہے۔
مزید پڑھیں :پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت میں نمایاں پیش رفت، چین سے درآمدات میں بھی اضافہ