شمالی وزیرستان (اے بی این نیوز)شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قبائلی رہنماء ملک محمد رحمان جاں بحق جبکہ ان کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میرانشاہ روڈ پر نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، واقعے میں ممتاز قبائلی رہنماء ملک محمد رحمان جاں بحق جبکہ ان کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملک رحمان بنوں سے میرانشاہ جارہے تھے کہ پیر کلی کے مقام پر نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی۔واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی، ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت میں نمایاں پیش رفت، چین سے درآمدات میں بھی اضافہ