اہم خبریں

انڈونیشا میں 7 شدت کا خوفناک زلزلہ،خوف وہراس پھیل گیا

تانم بار(اے بی این نیوز)انڈونیشیا میں 7 شدت کا خوفناک زلزلہ محسوس کیا گیا، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے تانم بار میں مقامی وقت کے مطابق 2 بج کر 49 منٹ پر شدید زلزلہ محسوس کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 7 ریکاڑڈ کی گئی، جس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

یو ایس جی ایس کے مطابق زلزلے کی گہرائی 65 کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز سمندر میں تھا تاہم اب تک سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، انڈونیشیا کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زلزلے کے 4 جھٹکے محسوس کیے جاچکے ہیں۔
مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

متعلقہ خبریں