اہم خبریں

لندن کے سائوتھ اینڈ ایئرپورٹ پر طیارہ گر کر تباہ

لندن (اے بی این نیوز)لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اتوار کو لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہو گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 12 میٹر لمبا طیارہ حادثے کے بعد شعلوں کی لپیٹ میں ہے اور سیاہ دھواں اٹھتا دیکھا جاسکتا ہے ۔ساؤتھ اینڈ ایئرپورٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں تصدیق کی گئی کہ اتوار کی سہ پہر ایک سنگین حادثہ پیش آیا ، مقامی حکام کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں اور جیسے ہی ممکن ہوگا مزید معلومات فراہم کریں گے۔


حادثے کے کچھ دیر بعد ہی ائیرپورٹ انتظامیہ نے اعلان کیا کہ ائیرپورٹ کو تاحکم ثانی بند کر دیا گیا ہے، ائیرپورٹ پر آنے اور جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔طیارے کےمسافروں کی تعداد اور حادثے میں جانی نقصان کے حوالے سے اب تک کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
مزید پڑھیں: طوفانی بارش، بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

متعلقہ خبریں