پشاور (اے بی این نیوز)گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ حکومت کو اپوزیشن کی 5سیٹیں دینی چاہیے۔ حکومت 5سیٹیں دیتی ہے تو ٹھیک ورنہ ہم چھٹی کیلئے بھی محنت کریں گے۔
پی ٹی آئی نے اپنے ایم پی ایز کو ڈرانے کیلئے آفرز کی بات کا ڈرامہ کیا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا تھا بانی سے ملاقات تک بجٹ پاس نہیں کروں گا۔ خیبرپختونخوا نے سب سے پہلے بجٹ پاس کیا۔ علی امین گنڈاپور ماضی میں بھی کئی ایسے بیانات دے چکے۔
ہمارے نمبرز پورے ہوں گے تو مولانا فضل الرحمان سے رجوع کریں گے۔
ہماری وجہ سے کم ازکم ایم پی ایز کو عزت مل رہی ہے۔ آج نہیں تو کل 27ویں آئینی ترمیم آنی ہے۔ قاسم اور سلیمان نے قانون کے خلاف کام کیا تو قانون کیمطابق نمٹا جائے گا۔
مزید پڑھیں :عالیہ حمزہ کےپاس ایگزیکٹوپاورزہیں،ان کو آن بورڈلیناچاہیے تھا، رؤف حسن
