اسلام آباد (اے بی این نیوز)راہنماتحریک انصاف رؤف حسن نے کہا ہے کہ سیاست میں بات چیت سےہی معاملات حل ہوتےہیں۔ مذاکرات انہی سےہونےچاہئیں جن کےپاس طاقت ہو۔
آخر کار مذاکرات پی ٹی آئی اورمقتدرہ کےدرمیان ہی ہونےچاہئیں۔
خیبرپختونخوامیں ہماراکوئی بندہ نہیں ٹوٹےگا۔ کسی کوہماری حکومت گرانےکی کوشش کرنی ہےکرلےہمارےنمبرپورےہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کےمطابق ہی تحریک چلےگی۔
تحریک کوآگےبڑھانےکااختیارکسی اورکےپاس نہیں۔
بانی پی ٹی آئی نےکہا5اگست کوتحریک عروج پرہوگی۔ سلیمان اورقاسم تحریک میں حصہ لینےکیلئےآرہےہیں۔ مولانانےگنڈاپورکوہٹانےکانہیں کہا،پی ٹی آئی میں کوئی تبدیل نہیں آئےگی۔
26ویں تر میم میں ووٹ دینےوالوں کوسزادینےمیں دیرکی۔
علی امین گنڈاپورسےمیری بات نہیں ہوئی۔ لاہورمیں پارلیمنٹیرینزکےساتھ میٹنگ تھی۔ میری نظرمیں چیف آرگنائزرکوآن بورڈلیناچاہیے تھا۔ عالیہ حمزہ کےپاس ایگزیکٹوپاورزہیں۔
مزید پڑھیں :شیخ وقاص اکرم کے گھر پر پولیس کا چھاپہ، پی ٹی آئی کیلئے نئی مشکل؟
