لاہور (اے بی این نیوز) حمیرا اصغر کی تنہا موت پر فضا علی کا جذباتی ردعمل سامے آگیا۔ فضا علی نے اپنے ویڈیو پیغام میں روتے ہوئے کہا کہ لڑکی اکیلی کیسے مر سکتی ہے؟ اس کے اپنے لوگوں نے اس سے کیوں منہ موڑ لیا؟ اسلام ہمیں کہتا ہے کہ اپنے پیاروں کا خیال رکھیں، ان پر نظر رکھیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ والدین کو اپنے بچوں کی خواہشات کو سمجھنا چاہیے اور اگر کوئی بیٹی شوبز میں کام کرنا چاہتی ہے تو اسے سپورٹ کیا جائے اور صرف سماجی دباؤ کی وجہ سے اسے گھر سے نہ نکالا جائے۔
فضا علی نے بتایا کہ حمیرہ کے والدین نے معاشرے کو خوش کرنے کے لیے اپنی بیٹی سے رشتہ ختم کر دیا جس کے نتیجے میں وہ تنہا موت کا شکار ہوئی۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کے 5 ارکان قومی اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا گیا،جا نئے کون کونسے ہیں