واشنگٹن (اے بی این نیوز)امریکا نے کیوبا کے صدر میگوئل دیاز کانیل پر پہلی مرتبہ پابندیاں عائد کر دی ہیں، جن کا اعلان جمعے کو کیا گیا، یہ اقدام کیوبا میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کے ردعمل کے طور پر سامنے آیا ہے۔
خبر رساں ادارے ’اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق پابندیوں کا اعلان جولائی 2021 میں کیوبا میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کو 4 سال مکمل ہونے کے موقع پر کیا گیا۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایکس سابقہ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ کیوبا کے صدر اور اعلیٰ حکام پر ویزہ پابندیاں بھی لگائی جا رہی ہیں، ۔ا
ن مظاہروں کے دوران ہزاروں افراد سڑکوں پر نکلے، جنہوں نے بنیادی ضروریات کی قلت اور بدترین معاشی حالات کے خلاف آواز بلند کی، یہ مظاہرے 1959 کی کیمونسٹ انقلاب کے بعد سب سے بڑے تھے، ان میں درجنوں افراد زخمی ہوئے، ایک شخص ہلاک ہوا اور سینکڑوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
ادھر کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگز نے ان پابندیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کیوبا کے عوام اور اس کے رہنماؤں کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی حملے میں ایرانی صدر بھی زخمی ہوئے ،ایرانی میڈیا