لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں بارش کے کھڑے پانی کی ویڈیو بنانے والے شخص کے کیمرے میں آکر پنجاب حکومت اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو گالیاں دینے والے شخص نے گرفتاری کے بعد اپنے کیے پر معافی مانگ لی۔
شہری نے بارش کے کھڑے پانی کی ویڈیو بنانے والے شخص کے کیمرے میں اچانک آکر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور حکومت پنجاب کو برا بھلا کہنا شروع کردیا تھا۔
چچا نے جو زبان استعمال کی وہ قابلِ مذمت ہے لیکن اس طرح معافی کی ویڈیوز بنوا کر آپ خود اپنا مذاق بنواتے ہیں۔ اگر ان کے ادا کئے گئے الفاظ قانون کے مطابق قابلِ گرفت تھے تو آپ مقدمہ چلاتے یہ ویڈیو بنوا کر کیا حاصل ہو گا؟ pic.twitter.com/WVTc0VePeY
— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) July 12, 2025
گالیاں نکالنے والے شخص نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حوالے سے بھی نازیبا الفاظ استعمال کیے اور کہاکہ سپہ سالار نے ہی ان لوگوں کو قوم پر مسلط کیا ہے۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پنجاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا، جس کے بعد اس کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔
گالیاں نکالنے والے شخص نے حکومت سے معذرت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب زندہ باد، پاک فوج زندہ باد، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔
مزیدپڑھیں:قاسم اور سلیمان کو خوش آمدید، قانون ہاتھ میں لیا تو گرفتاری ہوگی،گورنر کے پی کے