پشاور(نیوز ڈیسک)پشاور میں مہنگائی کا جن قابو میں نہیں آرہا ہے، زندہ مرغی کی قیمت میں پانچ دن میں 90 روپے فی کلو کا اضافہ ہوگیا ہے، جس کے بعد مرغ منڈی میں نرخ 450 روپے تک پہنچ گئے۔
پشاور میں مہنگائی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی، مرغی کی قیمتوں کا گراف دوبارہ اوپر جانے لگا، پانچ دنوں میں زندہ مرغی کی قیمت 90 روپے اضافے سے 450 روپے اور گوشت 575 سے بڑھ کر 720 روپے کلو ہوگیا۔
ڈیلرز کا کہنا ہے کہ قیمتیں بڑھنے کی وجہ پنجاب کے پولٹری فارم میں مرغیوں کی کمی ہے جبکہ فی دن کا چوزہ بھی مہنگا ملنا مرغی کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ ہے۔
ڈیلرز کے مطابق مرغی کے ریٹ پنجاب میں کھلتے ہیں اور ضلعی انتظامیہ ٹرانسپورٹریشن اور دیگر اخراجات لگا کر ہر روز نرخ مقرر کرتی ہے۔
مزید پڑھیں:وفاقی بجٹ کے بعد ٹویوٹا گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، نئی قیمتیں جاری