اہم خبریں

بھارت کو جھٹکا،برازیل نے آکاش میزائل کی خریداری روک دی

نیو دہلی (اے بی این نیوز)برازیل نے بھارت کے تیار کردہ زمین سے فضا میں مار کرنے والے آکاش میزائل سسٹم کی خریداری کےلئے جاری مذاکرات کو روک دیا ہے اور اس کے بجائے ایک یورپی میزائل نظام کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی رینج زیادہ اور ٹیکنالوجی جدید سمجھی جا رہی ہے۔

اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق برازیل کی فضائیہ نے بھارتی آکاش میزائل کے پرانے ورژن میں دلچسپی ظاہر کی تھی لیکن اب وہ MBDA نامی یورپی کمپنی کے تیار کردہ CAMM-ER میزائل سسٹم کی طرف متوجہ ہو چکی ہے،۔

جسکی مار تقریباً 45 کلومیٹر تک ہے جبکہ آکاش کی رینج 25 سے 30 کلومیٹر کے درمیان ہے۔رپورٹ میں ذرائع کے حوالے بتایا گیا ہے کہ برازیلی حکام کو خدشہ تھا کہ بھارت کی جانب سے دی جانے والی پیشکش میں جدید آکاش-NG سسٹم شامل نہیں، جو کہ ابھی تیاری کے مراحل میں ہے۔

اس لئے انہوں نے یورپی پیشکش کو ترجیح دی، جس میں جدید ٹیکنالوجی، بہتر رینج اور یورپی ممالک میں پہلے سے آزمودہ دفاعی نظام شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: امریکی اڈوں کو دوبارہ نشانہ بناسکتے ہیں،ایران کے سپریم لیڈر کی امریکا کو دھمکی

متعلقہ خبریں