اہم خبریں

آٹھویں جماعت کے بورڈ کے امتحانات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور (اے بی این نیوز)آٹھویں جماعت کے بورڈ کے امتحانات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے میں آٹھویں جماعت کے بورڈ کے امتحانات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ تعلیم پنجاب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس اقدام سے اساتذہ اور طلبہ کی کارکردگی سامنے آئے گی۔

بیان میں محکمہ تعلیم پنجاب نے کہا ہے کہ پانچویں جماعت کے بورڈ کے امتحانات کی وجہ سے طلبہ نفسیاتی دباؤ کا شکار ہیں۔ محکمہ تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں پانچویں، چھٹی اور ساتویں جماعت کے طلبہ کے لیے اسسمنٹ ٹیسٹ لیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں :عمران خان کے بیٹے آتے ہیں تو آپ کس قانون کے تحت گرفتار کر ینگے، شاہد خاقان عباسی

متعلقہ خبریں