پپلاں ( اے بی این نیوز ) پپلاں اور گردونواح میں تیز آندھی کے بعد موسلادھار بارش شروع ہو گئی۔ بارش کے بعد موسم خوشگوار، گرمی کی شدت میں کمی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق
بٹگرام شہر و مضافات میں آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش۔ گرمی کی شدت میں کمی، موسم خوشگوار ہو گیاآئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کی۔
مانسہرہ اور گردونواح میں موسلادھار بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری۔ شدید بارش سے بجلی کا نظام درہم برہم۔ ندی نالوں اور دریاوں میں طغیانی، نشیبی علاقے متاثر ہو ئے۔
پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت۔ سیاحتی مقامات پر ضلعی انتظامیہ کا ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں :قاسم اور سلمان کی آمد، پارٹی میں نئی جان پڑ گئی،تیاریاں عروج پر،اہم اجلاس طلب