اہم خبریں

پاکستان کا پانی روکنا اعلان جنگ ہوگا

کوالالمپور ( اے بی این نیوز    )بھارت پر واضح کردیا پاکستان کا پانی روکنا اعلان جنگ ہوگا۔ پہلگام واقعہ کی آڑ میں بھارت نے جو اقدامات کئے ہم نے بھی ویسا ہی جواب دیا۔ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے بدلے میں ہم نے بھارتی پروازوں کیلئے اپنی فضائی حدود بند کردی۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کوالالمپور میں پاکستانی کمیونٹی کی تقریب سے خطاب۔

کہا پہلگام واقعہ پر ہم نے بھارت کو غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی۔ کوئی بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ بھارت پاکستان کا پانی روک سکتا ہے نہ رخ موڑ اجاسکتا ہے۔ اس بار ہم نے بھار ت کا بیانیہ دنیا میں نہیں بننے دیا۔ مسلح افواج نے بھارت کے رافیل طیارے گرائے۔ جن پر یہ بڑا فخر کرتاتھا۔ کابل جا کرچائے پینا اوردہشتگردوں کیلئے سرحد کھولنامہنگا پڑا۔ بھارت اب دنیا میں تنہائی کا شکارہے۔ ہمارا میزائل پروگرام پاکستان کی ڈھال ہے۔ معاشی معاملات بہتری کی طرف جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں :والد کے جنازے میں شرکت کیلئے آنے والے دو سگے بھائیوں کے اپنے جنازے اٹھ گئے

متعلقہ خبریں