کشمور ( اے بی این نیوز ) دریائے سندھ گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح مزید بلند ہو رہی ہے۔ کنٹرول روم کے مطابق گڈو بیراج کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔ گڈو بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 89 ہزار 200 کیوسک ریکارڈکیا گیا۔
گڈو بیراج سے پانی کا اخراج 2 لاکھ 49 ہزار 959 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ 6 گھنٹوں کے دوران 19 ہزار 312 کیوسک پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔ دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ،مزید سیلابِ صورتحال کا خطرہ مزید بڑھ گیا ۔
گڈوبیراج کے مقام میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید پانی کی سطح بلند ہونے کا امکان ہے۔ گڈوبیراج کے مقام میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید پانی کی سطح بلند ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں :شاہ محمود قریشی ،عمرسرفراز چیمہ اور محمود الرشید کی درخواست ضمانت مسترد
