اہم خبریں

ضلع کر م میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق

پشاور(اے بی این نیوز) ضلع کرم میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق حادثہ ضلع کرم کے علاقے گندال میں پیش آیا جہاں ایک گاڑی کھائی میں گرگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور تمام افراد کو گاڑی سے نکالا جن میں سے 7 موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔ریسکیو ذرائع کا بتانا ہےکہ حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے جب کہ زخمی افراد اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل عبدالرحیم موسوی کو تہران میں شہید کردیا گیا

متعلقہ خبریں